اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ضلع اپر چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ یارخون کا رابطہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔ شندور، لاس پور، سور لاسپور وغیرہ جانے وال راستہ بند۔

دولت حسین نامی ایک سماجی کارکن نے ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوءے بتایا کہ اس علاقے میں بلڈوزر ویسے کھڑی ہے کام نہیں کرتی۔چاروں نالوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے

چترال پاکستان(نمائندہ و ائس آف جرمنی گل حماد فاروقی):‌شاہی داس ایمرجنسی پل اس کو زمین دوز کر دیا گیا۔ چتو غونی نالہ جو پیر کے گھر کے پاس ہے اسے عام طور پر پیر نالہ کہتا ہے اس نالے میں بھی شدید طغیانی ای ہوی ہے ۔ سیلاب کی پانی اتنی تیزی سے بہہ رہی ہے کہ اس نالے کو سو فٹ گہرا کردیا۔ گشت کی جانب سے بھِی سیلاب ارہا ہے۔ ہرچین والے پل کو بھی نقصان پہنچا یا ہے۔ دولت حسین نامی ایک سماجی کارکن نے ہمارے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوءے بتایا کہ اس علاقے میں بلڈوزر ویسے کھڑی ہے کام نہیں کرتی۔چاروں نالوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ انہوںے نے مزید بتایا کہ شندور پولو تہوار کیلیے جو صوبای محکمہ سیاحت نے کروڑوں روپے کا فنڈ دیا تھا اس میں سے چترال سکاوٹس جو پیرا لٹری فورسز ہے انہوں نے شاہی داس نالے میں ایک عارضی لوہے کا پل لگا تھا جو صرف مٹی کے اوپر رکھا گیا تھا اور ناقص کام اور کارکردگی کی وجہ سے وہ پل مکمل طور زمین دوز ہوگیا۔ دولت حسین کے مطابق اس وقت ان نالوں میں سیلاب کی وجہ سے علاقے کو شید حطرہ لاحق ہے۔
شاہی داس
پیر نالہ چتور غونی
شاہی داس سے بای پاس روڈ پر گشت نالہ میں بھی سیلاب
ہرچین نالے میں بھی پانی زیادہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ناقص کام کی وجہ سے شاہی داس پل مکمل طور پر زمین دوز ہوگیا اور اب اس کی وجہ سے ضلع اپر چترال کے ہزاروں لوگوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکی ہے لوگ پہاڑوں کے اوپر سے سفر کرنے پر مجبور ہے۔ اگر صورت حال یہ رہی تو یہاں کے لوگ بھوک و پیاس اور فاقہ کشی کا بھِی شکار ہوسکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button