کاروبار

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نے لاہور ریزرویشن آفس کا اچانک دورہ کیا۔

ڈی ایس ریلوے نے سٹاف کو دوران ڈیوٹی کے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ صفائی ستھرائی میں غفلت پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔ محمد سفیان سرفراز ڈوگر

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے لاہور ریزرویشن آفس کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ریزرویشن آفس میں سہولیات کا بغور معائنہ کیا گیا۔ اس موعق پر ڈی ایس ریلوے نے سٹاف کو ڈیوٹی کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس ریلوے نے ریزرویشن آفس میں ہمہ وقت صفائی ستھرائی بہتر رکھنے کی ہدایت کرتے ہعئے کہا کہ صفائی ستھرائی میں غفلت پر سخت نوٹس لیا جائے گا اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ڈی ایس ریلوے نے ریزرویشن آفس کے خراب اے سی ٹھیک کروانے پر ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر سید اکبر حسین کی کوش کو سراہا۔ ڈی ایس ریلوے نے ریزرویشن آفس میں مسافروں سے ملاقات کی اور مسافروں سے سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ڈی ایس ریلوے نے ریزرویشن آفس میں کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ جاری ہونے کے عمل کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی پرنٹنگ بھی چیک کی۔ اس موقع پر پرنٹنگ سے متعلق ایشوز پر متعلقہ عملے کو ہدایات بھی دی گئیں۔ ریزرویشن آفس میں سہولیات بہتر ہونے ہر مسافروں سمیت سٹاف نے ڈی ایس ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button