
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا مزار بی بی پاکدامن سمیت شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ
انہوں نے امام بارگاہ گلشنِ زہرہ بھیکے وال موڑ، کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو،سرکل افسران وایس ایچ اوزموقع پر موجودتھے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے یکم محرم الحرام کے موقع پر مزار بی بی پاکدامن سمیت شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے امام بارگاہ گلشنِ زہرہ بھیکے وال موڑ، کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو،سرکل افسران وایس ایچ اوزموقع پر موجودتھے۔پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سید علی ناصر رضوی نے ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران وجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ امام بارگاہوں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی جامہ تلاشی یقینی بنائی جائے۔موٹر سائیکلیں و گاڑیاں امام بارگاہوں سے مناسب فاصلے پر پارک کروائیں۔ ڈولفن، پی آریوودیگر پٹرولنگ یونٹس موثر گشت جاری رکھیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصررضوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس و جلوسوں اور تعزیوں کو یکساں سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر402مجالس منعقد جبکہ 10 جلوس برآمد ہوئے۔ سٹی ڈویژن میں 96، کینٹ 56،سول لائنز 41، اقبال ٹاؤن 82، صدر 65 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 62 مجالس منعقدہوئیں۔ اسی طرح سٹی ڈویژن سے 07 جبکہ کینٹ،اقبا ل ٹاؤن اور صدر سے 01,01 جلوس برآمد ہوئے جنہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔