مشرق وسطیٰ

ضلع چنیوٹ میں آئرن کے 250 ملین ٹن خام لوہے کے ذخائر پائے گئے ہیں،اسکی مدد سے پاکستان میں سٹیل مِل لگائی جا سکتی ہے. ابراہیم مراد

ابراہیم مراد نے پنجاب منرل کمپنی کے عہدیداران کو ہدایات جاری کیں کہ صوبے میں معدنیات کے مزید ذخائر تلاش کرنے کے کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائن و معدنیات ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت پنجاب منرل کمپنی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرنے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں آئرن کے 250 ملین ٹن خام لوہے کے ذخائر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی مقدار میں موجود آئرن کی مدد سے پاکستان میں سٹیل مِل لگائی جا سکتی ہے۔ ابراہیم مراد نے پنجاب منرل کمپنی کے عہدیداران کو ہدایات جاری کیں کہ صوبے میں معدنیات کے مزید ذخائر تلاش کرنے کے کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین میں قیمتی معدنیات موجود ہیں،درست سمت اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی مدد سے محکمہ معدنیات کے اقدامات پاکستان کی معیشت بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔پنجاب منرل کمپنی کے چیف فنانس آفیسر فیصل رانا نے دیگر افسران کے ہمراہ نگران وزیر ابراہیم مراد کو محکمے کے امْور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button