مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈاکٹر جمال ناصر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر پرائمری ہیلتھ نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے نکاسی آب کے کاموں کو جائزہ لیا۔ وزیر صحت نے کینال روڈ کا بھی دورہ کیا، سڑک پر پڑ جانے والے شگاف کو جلد از جلد مرمت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے لاہور میں ہونے والی شدید بارش کے بعد نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لئے لکشمی چوک ،نابھہ روڈ، جین مندر، لٹن روڈ، قرطبہ چوک، چوبرجی، ملتان روڈ، سمن آباد اور دیگر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے لکشمی چوک میں ایمرجینسی کیمپ میں موجود عملے اور دستیاب مشینری کا جائزہ لیا۔انہوں نے لکشمی چوک ڈسپوزل سٹیشن کا بھی معائنہ کیا اور واسا حکام کو جلد از جلد نکاسی آب کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ نکاسی آب کے حوالے سے لکشمی چوک شہر کا سب سے حساس علاقہ ہے، نکاسی آب کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔ واسا کا عملہ محنت اور جانفشانی سے کام کر رہا ہے ، تمام علاقوں سے بارش کا پانی چند گھنٹوں میں نکال لیا جائے گا۔
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے مسلم ٹاؤن کے قریب کینال روڈ کا بھی دورہ کیا اور بارش کی وجہ سے سڑک میں تین مقامات پر پڑ جانے والے شگاف کو جلد از جلد مرمت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button