ملکی ائیرپورٹس کے تین ائیر پورٹس کو غیر ملکی کمپنی کو آؤٹ سورس کردیا گیا، سول ایوی ایشن ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال کی کال
چیئرمین ایاز بٹ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہم کسی صورت بھی ائیر پورٹس کی آوٹ سورس نہیں ہونے دیں گے۔ ملازمین کی شبانہ روز محنت سے ادارہ اربوں روپے کا سالانہ منافع کماتا ہے اور ادارہ کی گھربوں روپے کی زمین کی کسی صورت بندر بانٹ قبول نہیں کریں گے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی منصور بخاری):سول ایوی ایشن ملازمین نے ملکی ائیرپورٹس کے تین ائیر پورٹس کو غیر ملکی کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کی کال دے دی۔ اس حوالے سے سے سول ایوی ایشن کے ملازمین اور آفیسرز اور سٹاف نے کالی پٹیاں باندھ کر لاہور ائیرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ بھی مظاہرے کی قیادت چئیرمین اکائی یونین ایاز بٹ اور جیکا یونین کی طرف سے راؤ ندیم نے کی۔ اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اکائی یونین کے چیئرمین ایاز بٹ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہم کسی صورت بھی ائیر پورٹس کی آوٹ سورس نہیں ہونے دیں گے۔ ملازمین کی شبانہ روز محنت سے ادارہ اربوں روپے کا سالانہ منافع کماتا ہے اور ادارہ کی گھربوں روپے کی زمین کی کسی صورت بندر بانٹ قبول نہیں کریں گے۔ اگر پی آئی اے کی انتظامیہ اور حکومت نے انکے مطالبات کو نہ مانا تو یکم اگست سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر قلم چھوڑ ہڑتال ہوگی۔جبکہ اس بڑی ہڑتال کا دائرہ کار ملک بھر کے ائیر پورٹس پر پھیلا دیا جائے گا جبکہ انہوں نے بتایا کہ آٹھ اگست کو لاہور سترہ اگست کو کراچی میں کام بند کردیا جائے گا۔ قلم چھوڑ ہڑتال کی کال اکائی یونین اور جیکا یونین نے متفقہ رائے کے بعد دی جبکہ اکائی یونین اور جیکا یونین نے ائریر پورٹس پر آوٹ سورسنگ کے خلاف بینرز بھی آویزاں کردئیے ہیں ملکی ائیرپورٹس پر آوٹ سورسنگ کیخلاف کئی روز سے مسلسل احتجاج جاری ہیں ایاز بٹ نے مزید کہا کہ سو ل ایوی ایشن یونینز کی قلم چھوڑ ہڑتال کے بعد جہازوں کا پہیہ جام کردیا جائے گا ہم کسی صورت بھی ائیر پورٹس کی آوٹ سورس نہیں ہونے دیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ اور افواج پاکستان کے سربراہوں سے اپیل ہے کہ حساس ادارہ کی آوٹ سورسنگ ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے خطرناک ہے اس لئے اس پر فورا ایکشن لے کر اس کی آوٹ سورسنگ کو روکا جائے۔ اس موقع پر سول ایوی ایشن کے تمام ملازمین نے احتجاجی مظا ہرہ کے موقع پر کا لی پٹیان باند رکھی تھیں جبکہ ملازمین نے ملکی ئیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔