اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خیبر پختونخوا: ضلع خیبر میں بم دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او جان سے گئے

سی سی پی او پشاور اشفاق انور نے کہا کہ ’علاقے میں مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر وہ مسجد میں داخل ہوا تو ایڈیشنل ایس ایچ او نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسی دوران دھماکہ ہوا۔‘

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں ایک بم دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی جان سے گئے ہیں۔
خیبر پولیس کے مطابق یہ منگل کو دھماکہ تحصل جمرود میں واقع علی مسجد کے احاطے میں ہوا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے آئی جی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکہ خودکش تھا۔‘
سی سی پی او پشاور اشفاق انور نے کہا کہ ’علاقے میں مشکوک شخص کی تلاشی لینے پر وہ مسجد میں داخل ہوا تو ایڈیشنل ایس ایچ او نے حملہ آور کا تعاقب کیا اور اسی دوران دھماکہ ہوا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’دھماکے سے مسجد کی عمارت زمین بوس ہو گئی۔ اس کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔‘
نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال نے دھماکے کی مذمت کی اور ایڈیشنل ایس ایچ او کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button