مسلم لیگ نواز چھوڑ جانے والے واپس آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مسلم لیگ ن اپنی حکومت کی مدت پوری کر کے الیکشن میں جانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور ان کی سب سے بڑی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ نواز چھوڑ جانے والے واپس آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مسلم لیگ ن اپنی حکومت کی مدت پوری کر کے الیکشن میں جانے کی تیاریاں کر رہی ہے اور ان کی سب سے بڑی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کے بعد مشکلات کا شکار ہے۔
سیاسی پنڈت یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں تحریک انصاف کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا اور نواز لیگ کو زیادہ تر میدان کھلا ہی ملے گا۔ اس کے باوجود اگر چار مرتبہ کی حکمران جماعت انتخابات میں پارٹی چھوڑ جانے والے امیدواروں کی واپسی کی خواہاں ہے اور انتخابات جیتنے کے لیے ان کی مدد کی متلاشی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر انتخابات کے متوقع نتائج کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔