لاہور پولیس کی شہر بھر کی اہم مجالس و جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ جاری
مانیٹرنگ کیلئے لاہور کی 06ڈویژنز میں ڈرون ٹیمیں متحرک ہیں جو مجالس و جلوسوں کے روٹس کی فضائی نگرانی کر رہی ہیں۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈرون کیمروں سے نہ صرف جلوسوں کے روٹس پر ہونے والی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ عمل بہترین سکیورٹی انتظامات میں معاون ثابت ہو گا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ لاہور پولیس محرم الحرام کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ شہر بھر کی اہم اور حساس مجالس و جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔ مانیٹرنگ کیلئے لاہور کی 06ڈویژنز میں ڈرون ٹیمیں متحرک ہیں جو مجالس و جلوسوں کے روٹس کی فضائی نگرانی کر رہی ہیں۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈرون کیمروں سے نہ صرف جلوسوں کے روٹس پر ہونے والی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ عمل بہترین سکیورٹی انتظامات میں معاون ثابت ہو گا۔ڈرون کیمروں سے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کا عمل دس محرم الحرام تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر آپریشنز سمیت انویسٹی گیشن ونگ کے افسران و جوان بھی تعینات ہیں۔ آج شہر کے مختلف مقامات پر56 جلوس اور425مجالس منعقد ہونگی جن کیلئے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے افسران کوامام بارگاہوں سے مناسب فاصلے پر محفوظ پارکنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے منتظمین جلوس ومجالس سے حفاظتی اقدامات کیلئے پولیس سے تعاون کی بھی اپیل کی۔