مشرق وسطیٰ

محکمہ مائن و معدنیات مکمل استعداد کے ساتھ کام کر کے پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، نگران وزیر معدنیات، ٹرانسپورٹ و لائیو سٹاک ابراہیم مراد

گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مائیننگ سیکٹر کی جدید خطوط پر ترقی اور ویلفیئر پراجیکٹس پر تین ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ابراہیم مراد نے کہا صوبہ میں مائینز ورکرز کے بچوں کے لئے 23 - 2022ء میں چودہ کروڑ روپے مالیت کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب کے نگران وزیر معدنیات، ٹرانسپورٹ و لائیو سٹاک ابراہیم مراد کی پنجاب کے ضلع چکوال آمد۔ اس موقع پر وزیر مائن و معدنیات پنجاب نےچوآ سیدن شاہ میں ٹریننگ مائین کٹاس کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مائن انجینیئرنگ کے تربیتی عمل کو جدید تکنیکی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ ٹریننگ مائین میں کام کرنے والے ملازمین کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ محکمہ مائن و معدنیات مکمل استعداد کے ساتھ کام کر کے پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیرِ معدنیات پنجاب نے ایک اور موقع پر بطور مہمانِ خصوصی مائینز ورکرز کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور مائن ورکرز کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کے چیک بھی تقسیم کئے۔ وزیرِ معدنیات ابراہیم مراد کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مائیننگ سیکٹر کی جدید خطوط پر ترقی اور ویلفیئر پراجیکٹس پر تین ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ابراہیم مراد نے کہا صوبہ میں مائینز ورکرز کے بچوں کے لئے 23 – 2022ء میں چودہ کروڑ روپے مالیت کے تعلیمی وظائف جاری کئے گئے ہیں۔ چوآ سیدن شاہ میں مائینز ورکرز کے بچوں کو 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ مائینز ورکرز کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے دور رس نتائج کے حامل جاری اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مائینز ورکرز کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ محنت میں عظمت ہے اور ہمارے مائینز ورکرز اس معیار پر پورا اتر رہے ہیں۔ قومی معیشت کے استحکام میں مائینز ورکرز ہراول دستے کا کردار نبھا رہے ہیں۔ مائینز ورکرز کے تحفظ کے لئے مائینز سیفٹی کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔
نگران وزیر معدنیات پنجاب ابراہیم مراد نے چوآ سیدن شاہ آمد پر ٹریننگ مائین کٹاس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیرِ معدنیات پنجاب نے شجرکاری مہم کے تحت ٹریننگ مائین کٹاس کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔ صوبائی نگران وزیر ابراہیم مراد نے مائینز لیبر ویلفیئر ہسپتال چوآ سیدن شاہ کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمشنر مائنز لیبر ویلفئیر پنجاب ریاض احمد چوہدری و دیگر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button