
ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللّٰہ تارڑ کا اقبال ٹاؤن ڈویژن کا دورہ
ایس پی اقبال ٹاؤن نے ڈویژن میں مساجد کی سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک وبریف کیا داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے مختلف شاہراہوں کا بھی دورہ کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)رمضان المبارک کی آمد اور نماز تراویح پر لاہور پولیس الرٹ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللّٰہ تارڑ نے اقبال ٹاؤن ڈویژن کی مختلف شاہراہوں اور مساجد کی سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیاداخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ڈولفن و پی آر یو فورس کی ٹیموں کو چیک وبریف کیاجبکہ تمام اجتماعات کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔چیکنگ پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب اور بغیر چیکنگ کے کسی کو داخلے کی اجازت نہیں پارکنگ کو بھی مساجد اور تراویح اجتماعات سے مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہناتھا کہ مساجد میں سحری و افطاری سمیت تمام نمازوں کے اوقات میں سکیورٹی ڈیوٹی مہیا کی جائے گی مزید ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکوک فرد یا اشیاء کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاع دیں