انٹرٹینمینٹ

الحمراء میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل مسالمہ کا انعقادکیا گیا۔

محفل مسالمہ میں شہداء کربلا ء کے حضور سلام پیش کیا گیا۔ محفل مسالمہ کی صدارت عباس تابش نے کی جبکہ مہمان ِ خصوصی چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر میزبان تھے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں محرم الحرام کی مناسبت سے محفل مسالمہ کا انعقادکیا گیا۔محفل مسالمہ میں شہداء کربلا ء کے حضور سلام پیش کیا گیا۔محفل مسالمہ کی صدارت عباس تابش نے کی جبکہ مہمان ِ خصوصی چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر میزبان تھے۔محفل مسالمہ میں عقیدت گزار وں عباس تابش،سعود عثمانی،واجد میر، شاہد ماکلی،حسنین سحر، کنور امتیاز احمد، ناصر بشیر، عبدالرزاق ایزد، صوفیہ بیدار، فرحت زاہد نے نواسہ رسول ؐ کے حضور سلام پیش کیا۔نیاز حسین لکھویرا،شاہدہ دلاور شاہ، حماد نیازی، نیلوفر افضل، فاطمہ غزل بھی بابرکت محفل کا حصہ تھیں۔محفل میں امام ِ عالی مقام حضرت امام حسین ؓکی عظمتوں میں سلام کے پھول نچھاور کئے گئے۔محفل کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا،نعت خواں عمران جعفری نے نعت رسول ِمقبول ؐکی سعادت حاصل کی۔شہداء کربلا کے حضور سلام پیش کرنے کی محفل میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت، شعراء کرام کو داد پیش کرتے رہے۔محفل مسالمہ کی نظامت کے فرائض نیاز حسین لکھویرا اور نوین روما ادا کئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button