مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کا محرم الحرام کے پیش نظر غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، سی سی پی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رواں سال اب تک صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی اسلحہ کے4691 مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضے سے 49 کلاشنکوف، 293رائفلز، 197 گنز4073 پسٹلز اور56777گولیاں برآمد کی گئیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف تھانوں میں 558 مقدمات درج کرکے 600ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے224مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے3کلاشنکوف،22رائفلز،11گنز76پسٹلز برآمد کئے گئے۔ انہوں نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز تر کرنے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اورمجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button