مشرق وسطیٰ

رہائشی آبادیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت شہریوں کیلئے خطرہ ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

رواں سال ابتک غیر قانونی گیس وغیر معیاری سلنڈرزفروخت کرنے پر444مقدمات درج کر کے 451 ملزمان کئے گئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ رہائشی آبادیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت شہریوں کیلئے خطرہ ہیں جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لاہور پولیس کے گنجان آبادیوں میں گیس کی غیر قانونی فروخت کی روک تھام کیلئے موثراقدامات جاری ہیں۔سید علی ناصر رضوی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ابتک غیر قانونی گیس وغیر معیاری سلنڈرزفروخت کرنے پر444مقدمات درج کر کے 451 ملزمان کئے گئے۔ سٹی ڈویژن پولیس نے113، کینٹ 68، سول لائنز56، صدر 64،اقبال ٹاؤن 44جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے98مقدمات درج کئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگنے نہیں دیں گے، قانون شکن عناصر جیل جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button