
مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ادویات کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے حق میں ہیں، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم
اس موقع پر کہا کہ چیئرمین ڈرگز کورٹس کے اہم عہدہ کیلئے شرائط و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس وقت لاہور، بہاول پور، فیصل آباد، گوجرانولہ، ملتان اور راولپنڈی میں ڈرگز کورٹس موجود ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران صوبائی وزراء صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر محمد سہیل، سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز قلندر خان نے شرکت کی۔ سیکرٹری فائنانس، سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری پراسیکیوشن کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ نگران صوبائی وزراء صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے اجلاس کے دوران چیئرمین ڈرگز کورٹس کیلئے شرائط و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزراء صحت کو بریفننگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین ڈرگز کورٹس کے اہم عہدہ کیلئے شرائط و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس وقت لاہور، بہاول پور، فیصل آباد، گوجرانولہ، ملتان اور راولپنڈی میں ڈرگز کورٹس موجود ہیں۔ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ادویات کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے حق میں ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین ڈرگز کورٹس کا عہدہ نہایت اہم ہے۔ چیئرمین ڈرگز کورٹس کے عہدہ کی شرائط و ضوابط کیلئے محکمہ قانون سے مکمل رہنمائی حاصل کی جا رہی ہے۔