تحریک انصاف چاہے تو الیکشن کے لیے اتحاد پر بات ہوسکتی ہے: رہنما پی ٹی آئی (پی)
ان کا کہنا تھا کہ کورکمیٹی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت ہر سیاسی جماعت سے اتحاد کی بات ہوسکتی ہے
پاکستان تحریک انصاف (پارلیمینٹیرینز) کے سیکریٹری اطلاعات ضیا اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز الیکشن کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے ضیا اللہ بنگش کا مزید کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی ہم دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد بھی کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورکمیٹی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے۔ضیا اللہ بنگش نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت ہر سیاسی جماعت سے اتحاد کی بات ہوسکتی ہے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹیرینز) نے سیاسی سرگرمیوں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز پشاور یونیورسٹی ٹاؤن میں سیکریٹیریٹ کے افتتاح کے بعد کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پرویز خٹک سمیت تمام رہنماؤں نے شرکت کی۔کورکمیٹی اجلاس میں پرویز خٹک چیئرمین جبکہ محمود خان وائس چیئرمین منتخب کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگست سے عوامی رابطہ شروع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پہلا جلسہ نوشہرہ میں 19 اگست کو منعقد کیا جائے گا، جبکہ مانسہرہ کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، ہنگو، پشاور، مردان اور ایبٹ آباد میں بھی جلسے کیے جائیں گے۔