مشرق وسطیٰ

صوبے بھر میں واقع محکمہ بہبود آبادی کے تمام دفاتر کی آن لائن لائیو ویڈیو مانیٹرنگ کا انتظام کیا جائے۔ ڈاکٹر جمال ناصر وزیر بہبودی آبادی

شہریوں کو خدمات اور معلومات کی فراہمی کے لئے چار ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن قائم کر کے اسےدن میں 12 گھنٹے فعال رکھا جائے۔ ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں قائم محکمہ بہبود آبادی کے دفاتر کی آن لائن لائیو ویڈیو مانیٹرنگ کا انتظام کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر کے دفتر میں سنٹرل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا جائے۔ شہریوں کو ضروری خدمات اور معلومات کی فراہمی کے لئے چار ہندسوں پر مشتمل محکمہ بہبود آبادی کی ہیلپ لائن قائم کر کے اسےدن میں 12 گھنٹے فعال رکھا جائے۔ محکمہ بہبود آبادی کی طرف سے مہیا کی جانے والی خدمات کے بارے میں شہریوں کی آگاہی کے لئے موثر میڈیا مہم چلائی جائے اور محکمہ بہبود آبادی کی اہمیت کے پیش نظر عملے کی تربیت کا جامع نظام وضع کیا جائے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے عوامی آگاہی کے پروگرام تیار کرنے کے لئےمحکمہ بہبود آبادی میں نئے قائم کئے جانے والے سٹوڈیو کا افتتاح بھی کیا ۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری بہبود آبادی سلمان اعجاز اور ڈائریکٹر جنرل میڈم ثمن رائے نے صوبائی وزیر کو محکمہ بہبود آبادی کے اہداف، ری سٹرکچرنگ اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کے لئے چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان کا نعرہ عام کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جدید تقاضوں کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کی ری سٹرکچرنگ کی جائے۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ محکمے کے سوشل موبلائزر اور فیلڈ ورکرز احسن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کو محکمے کے رواں سال بجٹ، بھرتیوں اور ترقیوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نےمحکمہ بہبود آبادی، پنجاب کے مختلف منصوبوں بشمول ای-رجسٹریشن، سٹریٹیجک مینیجمنٹ یونٹ، علماء اور خطیب، سٹرینتھننگ سروسز اینڈ سروس ڈیلیوری پروگرام کی رپورٹنگ اور مانیٹرنگ کے لیے قائم کردہ ویب پورٹلز اور ڈیش بورڈز کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بودڈ کی ٹیم کی جانب سے تمام ڈیش بورڈز اور پورٹلز کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button