مشرق وسطیٰ

یوم شہدائے پولیس پر ٹریفک پولیس پیش پیش رہی، شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضریاں، فاتحہ خوانی کا سلسلہ دن بھر چلتا رہا

فرض کی راہ پر قربان ہونے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،سی ٹی او لاہور نے دیگر افسران کے ہمراہ شہید احمد مبین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، یوم شہدائے پنجاب پولیس، دراصل تجدید عہد کا دن ہے، شہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا، مستنصر فیروز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی قاضی عرفان):‌یوم شہدائے پولیس کے موقعہ پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہدائے پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جاتا رہا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کی ہدایت پر شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈکوارٹرز مرزا فاران بیگ، ایس پی ٹریفک شہزاد خان، ایس پی ٹریفک سہیل فاضل، ایس پی ملک اکرام اللہ، شہید مبین احمد کی والدہ اور دیگر عزیز و اقارب سمیت سرکل افسران، ٹریفک وارڈنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقعہ پر لاہور ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی، افسران کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ یوم شہدائے پولیس، دراصل تجدید عہد کا دن ہے، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے، بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ فخر ہے ایسی فورس کا سربراہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے اپنی قربانیاں دیں، عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی، لاہور پولیس ایسے ہی شہداء کی امین ہے جن کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو چار چاند لگائے، شہداء کی قربانیوں سے پوری فورس کے حوصلے بلند ہیں ، مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ٹریفک پولیس دیھر یونٹس کی طرح شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر لمحہ سر بکف ہے، شہداء پولیس نے اپنا آج قوم و ملک کے روشن مستقبل پر قربان کردیا، ہم شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیں، سی سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء پولیس قوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں، شہید ہمیشہ زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشل راہ ہیں، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہداء قیمتی اثاثہ، ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا، بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکیں، ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button