مشرق وسطیٰ

گورنمنٹ شاہدرہ لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سیٹلائٹ فلٹر کلینک کا افتتاح

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ شاہدرہ و گردونواح کے ہزاروں رہائشیوں کیلئے گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک بہت بڑی سہولت ثابت ہو گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سیٹلائٹ فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چئیرمن بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی ڈاکٹر فرقد عالمگیر، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین، پروفیسر ڈاکٹر کامران، ایم ایس ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر ناصر علی جعفری و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم و دیگر نے سیٹلائٹ فلٹر کلینک کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ شاہدرہ و گردونواح کے ہزاروں رہائشیوں کیلئے گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک بہت بڑی سہولت ثابت ہو گا۔ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے سیٹلائٹ فلٹر کلینک میں مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ایم ایس گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل کو مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال علاقہ مکینوں کیلئے بہت بڑی سرکاری علاج گاہ ہے۔ چھاتی میں درد کی وجہ سے مریضوں کو ہارٹ اٹیک تصور نہیں کرنا چاہئے۔ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک کی طرز کے پورے پنجاب میں کلینکس کھولے جا رہے ہیں۔ اب شاہدرہ اور گردونواح کے رہائشیوں کو دل میں تکلیف ہونے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ شاہدرہ کے رہائشی سینے میں درد محسوس ہونے کے بعد علاج کیلئے گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں نئے قائم شدہ سیٹلائٹ فلٹر کلینک تشریف لائیں۔ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے سیٹلائٹ فلٹر کلینک میں مریضوں کی سہولت کی خاطر ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے فرائض سر انجام دیں گے۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس موقع پر کہا کہ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک موجودہ حکومت کا صحت کے شعبہ میں منفرد اور شاندار منصوبہ ہے۔ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک گردونواح کے ہزاروں رہائشیوں کو بہتر طبی سہولت فراہم کرے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button