اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

یوم استحصال کشمیر پر عسکری قیادت کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا ہے۔

عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے غیر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق یوم استحصال کشمیر پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اور مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے، مسلح افواج، عسکری قیادت، اور پاکستانی عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے غیر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
عسکری قیادت نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی جارحانہ بیان بازی اور غیر انسانی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہیں، خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔
عسکری قیادت نے کہا کہ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہیں، اور منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی، اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button