
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈ ی اے ونڈ و سیل کے بارے میں اہم اجلاس۔
ون ونڈو سیل کی کارکردگی ، روبو کالز، ایس ایم ایس سروس اور ڈور ٹو ڈور سروس کے اجراءکے بارے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مسلسل فالو اپ اور بہتر حکمت عملی سے ون ونڈو کی پینڈینسی میں واضح کمی آئی ہے۔ کسی بھی درخواست گزار کو بلا وجہ چکر نہ لگانا پڑےں،اصل مقصد عام شہریوں کو ریلیف دینا اور بہتر سروسز فراہم کرنا ہے ۔کمشنر لاہور کی افسران کو ہدایت
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔چھٹی کے روز ون ونڈوسیل کے تمام عملے اور متعلقہ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کا دورہ بھی کیا اور ون ونڈو سیل پر موجود سٹاف سے ان کے مسائل بارے میں دریافت کیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کی کارکردگی بارے طویل میٹنگ کی اور ون ونڈو سیل کی بہتری کے لئے جاری اصلاحات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ کیپٹن (ر )شاہمیر اقبال نے ون ونڈوسیل کی کارکردگی اور اصلاحات بارے میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دی۔اجلاس میں دونوں شفٹوں کے ڈائریکٹرز ون ونڈو نے اپنی اپنی شفٹ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سے متعلقہ کیسز کے فالو اپ کے لیے تمام ہاو¿سنگ اور ٹاو¿ن پلاننگ کے ڈائریکٹرز سے ان کی کارکردگی بارے استفسار کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈ ی اے نے کہا کہ مسلسل فالو اپ اور بہتر حکمت عملی سے ون ونڈو کی پینڈینسی میں واضح کمی آئی ہے۔ایل ڈی اے سے باہر ویریفیکیشن اور رپورٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سب رجسٹرار اور دیگر محکموں کو ٹائم لائن کا پابند کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اصل مقصد عام شہریوں کو ریلیف دینا اور بہتر سروسز فراہم کرنا ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی درخواست گزار کو بلا وجہ چکر نہ لگانا پڑےں۔اجلاس میں روبو کالز، ایس ایم ایس سروس اور ڈور ٹو ڈور سروس کے اجراءکے بارے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی، چیف انجینئر اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یو پی سید منور بخاری ، چیف میٹروپولییٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایڈمن ، ڈائریکٹر آئی ٹی عبد الباسط اور دیگر افسران نے شرکت کی۔