مشرق وسطیٰ

پاک چین گوادر یونیورسٹی گوادر میں بنائی جائے ۔سمینہ سعید

لاہور بلوچستان کی تمام جامعات سے زیادہ جامعات ہیں۔ سابق ممبر بلوچستان اسمبلی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پاک چین گوادر یونیورسٹی گوادر میں بنائی جائے جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتی آئی ہے اور ائندہ بھی اٹھاتی رہے گی گزشتہ دنو ں جماعت اسلامی سابق ممبر بلوچستان اسمبلی سمعینہ سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین گوادر یونیورسٹی گوادر میں قائم کی جائے یونیورسٹی لاہور میں بنانے کابل قومی اسمبلی میں پاس ہونا سے بلوچستان کے نوجوانوں میں  بے  چینی پائی جاتی ہے جماعت اسلامی بلوچستان کیساتھ زیادیتوں پرخاموش نہیں رہیگی وفاق کیساتھ صوبائی حکومت بلوچستان سے زیادتی پر خاموش ہیں ۔سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کو نظراندازکرنے سے احساس محرومی ،نفرت وتعصب میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر یونیورسٹی پنجاب میں بنانے پر اس متعصبانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تعلیم کے سوداگروں کی سہولت کاری کی خاطر بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی بڑھانا ملک دشمنی ہے، فوائد اشرافیہ اٹھاتی ہے اور نفرتوں کا سامنا پنجاب کے عوام کر کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ نا انصافی ہے، لیکن کچھ تو ذمہ داری بلوچستان کے حکمرانوں کو بھی لینا پڑے گی‘۔سابق ممبر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ لاہور میں بلوچستان کی تمام جامعات سے زیادہ جامعات ہیں۔ گوادر کے لوگ اس یونیورسٹی کے مستحق ہیں۔’

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button