
رائل گروپ چائنہ کے مشترکہ تعاون سے ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لا رہے ہیں، صوبائی وزیر ابراہیم مراد
صوبائی نگران وزیر نے محکمہ لائیو سٹاک کو اگلے ایک ہفتے میں 100 سے زائد جانوروں والے تمام بڑے فارمز کو قائم کردہ پورٹل پر رجسٹر کرنے کا بڑا ٹاسک دے دیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی نگران وزیر لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت جانوروں کی شناخت اور نشاندہی کے لئے پاکستان اینیمل آیڈینٹیفیکیشن اینڈ ٹریسیبیلیٹی سسٹم (Pakistan Animal Identification and Traceability System) کے حوالے اہم اجلاس منعقد۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ رائل گروپ چائنہ کے مشترکہ تعاون سے ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔ لائیو سٹاک جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے باقاعدہ لائحہ عمل پر کام کرنا ہو گا۔صوبائی نگران وزیر نے محکمہ لائیو سٹاک کو اگلے ایک ہفتے میں 100 سے زائد جانوروں والے تمام بڑے فارمز کو قائم کردہ پورٹل پر رجسٹر کرنے کا بڑا ٹاسک دے دیا۔ پاکستان اینیمل آیڈینٹیفیکیشن اینڈ ٹریسیبیلیٹی سسٹم کی مدد سے تمام لائیو سٹاک جانوروں کو ان کی باقاعدہ شناخت کے لئے ٹیگ لگائے جائیں گے۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ گوشت کی برآمد کرنے والے تمام فارم مالکان کو حکومت ہر ممکن سہولیات و معاونت فراہم کرے گی۔پاکستان اینیمل آیڈینٹیفیکیشن اینڈ ٹریسیبیلیٹی سسٹم کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے فارم مالکان کو جانوروں کی رجسٹریشن، ٹیگ، مکمل ویکسینیشن،علاج معالجہ، ایمرجنسی رسپانس جیسی اہم سہولیات بروقت فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 100 سے زائد جانوروں والے 2627 فارمز کو اگلے ایک ہفتے میں ہر صورت رجسٹر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گوشت کی برآمدات میں اضافہ یقینی طور پر ہماری معیشت کو مظبوط کرے گا اور موجودہ حالات میں پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لیے برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ملک میں جتنے ڈالرز آئیں گے ہماری معیشیت اتنی ہی مستحکم ہو گی۔
پاکستان اینیمل آیڈینٹیفیکیشن اینڈ ٹریسیبیلیٹی سسٹم کا قیام محکمہ لائیو سٹاک پنجاب, فُوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ سسٹم کی مدد سے پاکستان بھر میں جانوروں کی صحت بارے معلومات کا ڈیٹا رکھنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ لائیو سٹاک پنجاب مسعود انور، نمائندگان پی آئی ٹی بی، و دیگر موجود تھے