
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت ویڈیولنک انسداد جرائم اجلاس
دفتری سٹاف سمیت تھانوں کے ایس ایچ اوز آن لائن میٹنگ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اجلاس کے دوران اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریوں کے ٹاسک بارے بازپرُس کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت ویڈیو لنک پرانسداد جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ دفتری سٹاف سمیت تھانوں کے ایس ایچ اوز آن لائن میٹنگ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اجلاس کے دوران اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریوں کے ٹاسک بارے بازپرُس کی۔ سید علی ناصر رضوی نے ناقص کارکردگی پرایس ایچ او جنوبی چھاؤنی، نشترکالونی، فیصل ٹاؤن، شادمان، گارڈن ٹاؤن، نصیر آباد، اچھرہ، نولکھا، اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، نواب ٹاؤن، اسلامپورہ اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹسزجاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ جرائم میں کمی اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری سے مشروط ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ15کی کال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ون فائیو کی کرائم اگینسٹ پراپرٹی کالز پر فی الفور ایف آئی آر درج کی جائیں۔ کرائم کے اندراج میں تاخیری حربے کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ خدمت خلق اولین مقصد ہونا چاہئے، ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔