مشرق وسطیٰ

سی سی پی او آفس کے انسپکٹر کی اگلے رینک میں ترقی کے موقع پر پروموشن بیج لگانے کی تقریب آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی

ایس ایس پی ڈسپلن نے کہا کہ بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے کیونکہ اس سے افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ سی سی پی او آفس کے انسپکٹر کی اگلے رینک میں ترقی کے موقع پر پروموشن بیج لگانے کی تقریب آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ عمران کشور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور نے ترقی پانے والے انسپکٹر احمد رضا جعفری کو ڈی ایس پی عہدے کے رینک لگائے۔ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور نے ڈی ایس پی احمد رضا کو پروموشن پر مبارکباد دی اور ان کے آئندہ پروفیشنل کیریئر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور نے ڈی ایس پی احمد رضا کو شہریوں کی بھلائی کے لئے مزید دلجمعی سے محنت کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی ڈسپلن نے کہا کہ بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے کیونکہ اس سے افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔عمران کشور نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار بروقت پروموشن کے لئے محکمانہ کورسسز لازمی مکمل کریں اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button