مشرق وسطیٰ

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی نشاندہی پر منشیات فروش نشانے پر آ گئے

باغبانپورہ پولیس نے کیمروں کی نشاندہی پر مشہورزمانہ فرحان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر3 ملزمان سے 02 کلو چرس، 2پستول برآمد معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوؤن جاری ہے، ایس پی وقار عظیم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر منشیات فروش لاہور پولیس اور سیف سٹیز کے نشانے پر آ گئے۔باغبانپورہ پولیس نے کیمروں کی نشاندہی پر مشہورز مانہ فرحان کو منشیات سپلائی کرتے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے باغبانپورہ کے علاقے میں ملزم کو منشیات سمیت دیکھا۔ باغبانپورہ پولیس کو فورا مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت دی گئیں۔دوران چیکنگ ملزمان سے 2 کلو چرس اور 2پستول برآمد ہوئی۔ ایس پی وقار عظیم کا کہنا تھاکہ ملزم اپنے گینگ کے ہمراہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوؤن جاری ہے۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button