
محکمہ صحت،محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈبیت المال اور محکمہ پولیس لاہورکی شاہراؤں پرموجودنشہ کے عادی افراد کی بحالی میں بنیادی کرداراداکریں گے، نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہورکی شاہراؤں پرموجودنشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے علاج وادویات کی فراہمی جناح ہسپتال، بحالی کے اقدامات محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال اور سکیورٹی انتظامات کو محکمہ پولیس یقینی بنائے گا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی لاہورکی شاہراؤں پر موجودنشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے نگران صوبائی وزیرصحت وسوشل ویلفیئراینڈبیت المال ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفئیراینڈبیت المال ظہورحسین،سیکرٹری مسعود،سپیشل سیکرٹریزمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن راجہ منصوراحمداور سیدواجدعلی شاہ،ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثرریاض ملک،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرندیم حفیظ بٹ،ایس ایس پی توقیر،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اور انڈس ہسپتال کے ذمہ داران،ڈائریکٹرعرفان گوندل ودیگرافسران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران لاہورکی شاہراؤں پر موجود نشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے لاہورکی شاہراؤں پرموجودنشہ کے عادی افرادکی بحالی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ محکمہ صحت،محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈبیت المال اور محکمہ پولیس لاہورکی شاہراؤں پرموجودنشہ کے عادی افراد کی بحالی میں بنیادی کرداراداکریں گے۔ محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال نشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے”روشن گھر“کے نام سے سنٹرکاقیام عمل میں لارہاہے۔ لاہورکی شاہراؤں پرموجودنشہ کے عادی افرادکی بحالی کیلئے علاج وادویات کی فراہمی جناح ہسپتال، بحالی کے اقدامات محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال اور سکیورٹی انتظامات کو محکمہ پولیس یقینی بنائے گا۔ پہلے فیزمیں روشن گھرپروگرام میں نشہ کے عادی 100افرادکی بحالی کو یقینی بنایاجائے گا۔ نشہ کے عادی افراد کی کونسلنگ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے انسٹرکٹرزخدمات سرانجام دیں گے۔ ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹرمیں نشہ کے عادی افراد کے کھانے کی ذمہ داری محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال کے ذمہ ہوگی۔ لاہورکی شاہراؤں پر نشہ کے عادی افراد کی بحالی کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ نشہ کے عادی افراد کی بحالی کرکے انہیں ایک ذمہ داری شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔