مشرق وسطیٰ

ہمارے نوجوان پاکستان کا وہ سرمایہ ہیں جن کا کوئی متبادل نہیں، صوبائی وزیر لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد

پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جو بھی ہمارے نوجوانوں کو ملک سے باہر جانے کا درس دیتا ہے وہ ہمارا دوست نہیں ہو سکتا.

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کا بطور مہمان خصوصی ینگ لیڈرز سمِٹ 2023 میں شرکت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کا وہ سرمایہ ہیں جن کا کوئی متبادل نہیں۔ میں نے اپنی پوری زندگی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، ترقی و خوشحالی کے لئے وقف کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں. ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ پاکستان تب تک ڈیفالٹ نہیں ہو سکتا جب تک ہمارے پاس ہمارے نوجوان ہیں. انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جو بھی ہمارے نوجوانوں کو ملک سے باہر جانے کا درس دیتا ہے وہ ہمارا دوست نہیں ہو سکتا. حالات کچھ بھی ہوں ہمارے نوجوانوں نے ہی اس پاک وطن کو آگے لے کر جانا ہے اور ترقی کے راستوں پر گامزن کرنا کے. ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ آج ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے آباو اجداد کی اس ملک کیلئے دی گئی قربانیاں یاد رکھیں اور اس پاک سرزمین کی دل و جان سے قدر کریں. اس ملک کی تقدیر بدلنے میں سب سے اہم کردار ہمارے نوجوان تعلیم سے آراستہ ہو کر ادا کر سکتے ہیں. ہماری نوجوان نسل کو وہ مواقع فراہم نہیں کئے گئے جن کے وہ مستحق ہیں. ابراہیم مراد نے کہا کہ ہمیں ہمارے نوجوانوں کی استعداد کے مطابق ان کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے. ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ آج نئے دور میں ہماری نوجوان نسل کی ضروریات بدل چکی ہیں.آج کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس نظام کی ضرورت ہے جو ان کو آگے بڑھنے میں اور دنیا سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے۔ ینگ لیڈرز سمٹ کا انعقاد بحریہ یونیورسٹی اور اوپرچونِیٹی کلب کے مشترکہ تعاون سے بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس ڈی بلاک جوہر ٹاون میں کیا گیا. ینگ لیڈرز سمِٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہماری نوجوان نسل کی کامیابی کے حوالے امُور پر تبادلہ خیال کرنا تھا. اس موقع پر ڈائیریکٹر بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس، ڈپٹی ڈائیریکٹر بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس، سی ای او اوپرچونِیٹی کلب، ینگ لیڈرز و دیگر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button