انٹرٹینمینٹ

الحمراء میں دو روزہ کتھک ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔

نامور کتھک آرٹسٹ فرح یاسمین کو نوجوان آرٹسٹوں کو تربیت فراہم کی۔ نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی نے ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری کے ہمراہ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ورکشاپ کا انعقاد الحمراء اور فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں 50سے زائد نوجوان آرٹسٹوں نے شرکت کی۔

پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں دو روزہ کتھک ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ورکشاپ میں نامور کتھک آرٹسٹ فرح یاسمین نے 50سے زائد نوجوان آرٹسٹوں کو کتھک کی بنیادی تکنیک بارے آگاہ کیا۔ نامور آرٹسٹ سلیمہ ہاشمی نے ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری کے ہمراہ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ورکشاپ کا انعقاد الحمراء اور فیض فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں سابقہ چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ میں 50سے زائد نوجوان آرٹسٹوں نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد کتھک کے فن کو نئی نسل میں فروغ دینا ہے۔ورکشاپ کی حاض بات نوجوانوں کی ورکشاپ میں کتھک کی مہارتوں کو سیکھنے میں خصوصی دل چسپی تھی۔واضح رہے معاشرہ فن کی اعلی اقدار کے بل بوتے پر پھلتا پھولتا ہے اور الحمراء کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کے لئے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں سیکھنے کے بھر پور موقع پیدا کئے جائیں۔حالیہ ورکشاپ بھی اس کاوش کی کڑی ہے۔ الحمراء آئندہ بھی ایسی ورکشاپ کا انعقاد کرتارہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button