مشرق وسطیٰ

محکمانہ کارکردگی کی کڑی جانچ پڑتال کے لیے ریل ٹائم سسٹم میں کمانڈ سینٹر کا اِجرا ناگزیر ہے، ابراہیم مراد

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ 9211 سسٹم میں ریل ٹائم ڈیٹا کا حصول بہتر فیصلہ سازی اور کار آمد منصوبہ بندی میں انتہائی مددگار اور کارآمد ثابت ہو گا۔

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر محکمہ لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت محکمہ لائیو سٹاک سے منسلک 9211 سسٹم کی بہتری بارے لاہور میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ 9211 سسٹم میں ریل ٹائم ڈیٹا کا حصول بہتر فیصلہ سازی اور کار آمد منصوبہ بندی میں انتہائی مددگار اور کارآمد ثابت ہو گا۔ ریل ٹائم پرفارمنس کو جانچنے کے لیے انفارمیشن ڈیٹا کا حصول مقصود ہے. انہوں نے کہا کہ محکمانہ کارکردگی کی کڑی جانچ پڑتال کے لیے ریل ٹائم سسٹم میں کمانڈ سینٹر کا اِجرا ناگزیر ہے. ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم پرفارمنس مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری کو بھی مستحکم و مضبوط کرے گا. صوبائی نگران وزیر ابراہیم مراد نے ہدایات جاری کیں کہ سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے محکمہ کی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز کی باقاعدہ اور سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور محکمہ لائیو سٹاک کا فیلڈ سٹاف سسٹم میں ٪100 ڈیٹا انٹری کو ہر ممکن یقینی بنائے. ابراہیم مراد نے کہا کہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز اور موبائل ویٹرنری لیباٹریز کی مانیٹرنگ بزریعہ ٹریکر کرنا مقصود ہے. اجلاس میں پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان نے 9211 کے سسٹم کے تمام امور کے حوالے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ لائیو سٹاک پنجاب مسعود انور، نمائندگان پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و دیگر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button