
پوری دنیا میں عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم
عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے طب کے شعبہ میں جدید ریسرچ انتہائی اہم ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن میں جدید ریسرچ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پرسی ای او ڈاکٹر شفیق حیدر اور انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ریسرچ سنٹر میں کلینکل ٹرائل یونٹ و دیگر شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ انڈس ہسپتال میں جدید ریسرچ سنٹر کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔ پنجاب کی سرکاری طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستانی عوام کو جدید طبی ریسرچ کے ذریعے ہی خطرناک بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ پوری دنیا میں عوام کو مختلف خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں بھی آرٹیفشل انٹیلی جنس کا نظام متعارف کروانے کا بنیادی مقصد ہی یہی تھا۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے طب کے شعبہ میں جدید ریسرچ انتہائی اہم ہو چکی ہے۔