اہم خبریںتازہ ترینمشرق وسطیٰ

پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ، آتشزدگی میں 22 مسافر جاں بحق

موٹروے پولیس نے زخمیوں اور ہلاک افراد کو امدادی ایجنسیوں کی مدد سےہسپتال پہنچایا, موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی کرتے ہوئے 15 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا

فیصل آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): موٹر وے ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں کے قریبمسافر بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 22 مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ مسافر کوچ میں ڈیزل کین بھی موجود تھا جو آگ لگنے کا سبب بنا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم جاں بحق ہونے والے 22 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ریسکیو کی مدد سے نعشوں کو ڈی ایچ کیو جبکہ زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو پنڈی بھٹیاں پہنچا دیا گیا ہے اور علاج جاری ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ کے 25 منٹ بعد موٹروے بحال کر دی گئی۔

تحقیقات کا آغاز
پنڈی بھٹیاں کے قریب المناک حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.اس حوالے سے آئی جی موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ بیٹ کمانڈر اور نائٹ شفٹ پٹرولنگ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے، حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم نے کہا کہ محکمانہ کارروائی کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، انکوائری کمیٹی 24 گھنٹوں کے اندر حادثہ کی رپورٹ جمع کروائے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ اور پولیس سے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button