مشرق وسطیٰ

پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام تربیتی سیشن کا انعقاد

ڈاکٹرشکیل نے شرکاء کا شکریہ اداکیا اوررواں برس پنجاب یونیورسٹی کے دو جرنلز (جرنل آف سٹیٹسٹکس اینڈ آپریشن ریسرچ؛ اور پنجاب یونیورسٹی جرنل آف میتھمیٹکس) کے پہلے امپیکٹ فیکٹر موصول ہونے کے متعلق بات چیت کی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) ریسرچ جرنلز سٹیئرنگ کمیٹی کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی ریسرچ جرنلز کے ایڈیٹوریل سٹاف کے لیے ٹریننگ اینڈ لرننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، فیکلٹی ممبران و دیگرنے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے تربیتی سیشن کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایڈیٹرز کو اس سیشن سے سیکھنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹرشکیل نے شرکاء کا شکریہ اداکیا اوررواں برس پنجاب یونیورسٹی کے دو جرنلز (جرنل آف سٹیٹسٹکس اینڈ آپریشن ریسرچ؛ اور پنجاب یونیورسٹی جرنل آف میتھمیٹکس) کے پہلے امپیکٹ فیکٹر موصول ہونے کے متعلق بات چیت کی۔شماریات کے پروفیسر ڈاکٹر سہیل چاند اور ریاضی کے ڈاکٹر زعیم الحق بھٹی نے جرائد کے حوالے سے اپنے تجربات اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی کے دو امپیکٹ فیکٹر جرنلز کے چیف ایڈیٹرز کو تعریفی شیلڈز پیش کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button