شہر میں لیونگ انوائرمنٹ میں بہتری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس ، عدالتی احکامات کی روشنی میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ
سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، گرین بیلٹ پر تجاوزات و پارکنگ کے خاتمہ کے لیے آپریشن جاری ہے بریفنگ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر لینڈ یوز قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):شہر میں لیونگ انوائرمنٹ میں بہتری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر چیف ٹاو¿ن پلاننگ شکیل انجم منہاس اور چیف میٹروپولیٹن ندیم اختر زیدی نے اجلاس کی صدارت کی۔ چیف ٹاو¿ن پلاننگ شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر لا قاسم بھٹی نے عدالتی احکامات کی روشنی میں کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں 9 ماڈل شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے و گرینری کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹیپا نے ماڈل شاہراو¿ں پر سائیکلنگ کے لیے ایک لین مخصوص کرنے بارے اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے آپریشن بارے تفصیلات بھی شیئر کی گئیں۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر شہر بھر میں گرین بیلٹ پر تجاوزات و پارکنگ کے خاتمہ کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اجلاس میںماڈل شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ و اوور چارجنگ کے خلاف پارکنگ کمپنی کو ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی۔اجلا س کو بتایا گیا کہ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر لینڈ یوز قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ معظم علی شاہ ، ٹیپا، پی ایچ اے، پارکنگ کمپنی، ٹریفک پولیس، ڈائریکٹر لا قاسم بھٹی اور ٹاو¿ن پلاننگ ونگ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔