ڈاکٹرز میں لیڈرشپ کی سکلز ہونی چاہئیں،ہمارے ڈاکٹرز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، ڈاکٹر جاوید اکرم
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی ایگزیکٹو مینجمنٹ سکلز فار ہیلتھ کیئر پروفیشنلز ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ خدمت انسانیت کے جذبہ سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے،ایک ڈاکٹر کا مثبت رویہ ہی مریض کی آدھی بیماری ختم کر دیتا ہے۔ اداروں میں لیڈرشپ سکلز نہ ہونے کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پرفارمر اور نان پرفارمر میں بڑا فرق ہوتا ہے، دنیا میں محنت کرنے والے افراد ہی آج یاد رکھے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں ایگزیکٹو مینجمنٹ سکلز فار ہیلتھ کیئر پروفیشنلز ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شاہد منہاس، پروفیسر عظمیٰ عاشق، اے ظفر خان، ڈاکٹر سبین ناصر، معظم بھٹی اور ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا اہتمام سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے حکومت پنجاب، گوپا و دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ڈاکٹرز میں لیڈرشپ کی سکلز ہونی چاہئیں۔ ہمارے ڈاکٹرز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ایگزیکٹو مینجمنٹ سکلز وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اداروں میں لیڈرشپ سکلز نہ ہونے کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تربیتی سیشنز ہی محکمانہ کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ عوام کی بہتری کیلئے فلاحی منصوبوں کی کوئی ایکسپائری ڈیٹ نہیں ہونی چاہئے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تبلیغ کے اثرات چودہ سو سال بعد بھی معجزے کر رہے ہیں۔ اچھا لیڈر ہمیشہ کامیاب رہتا ہے اورایک اچھے لیڈر میں عاجزی و انکساری ہوتی ہے۔اللہ پاک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ میں لیڈرشپ کی تمام خصوصیات عطاء کی ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ہمارے پاس ہسپتالوں میں لوگ خوش نہیں بلکہ پریشانی میں آتے ہیں۔ایک دکھی انسان کی دعا عرش ہلا دیتی ہے۔ ایک ڈاکٹر کا مثبت رویہ ہی مریض کی آدھی بیماری ختم کر دیتا ہے۔خدمت انسانیت کے جذبہ سے بڑا کوئی جذبہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں خدمت انسانیت کا اجر آخرت میں عطاء کریں گے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمارے لئے ہیلتھ میں بہت سارے چیلنجر ہیں۔ کورونا سے اس وقت پوری دنیا میں سوا کروڑ انسان جان کی بازی ہار چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آبادی کے اعتبار سے اگلے بیس سال بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کا آپس میں بڑا قریبی تعلق ہے۔ عام انسان کا کام اداروں میں سفارش کے بغیر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے دنیا کے پانچ ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع ملا ہے۔پرفارمر اور نان پرفارمر میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ دنیا میں محنت کرنے والے افراد ہی آج یاد رکھے جا رہے ہیں۔ ہر انسان میں خود احتسابی کا نظام ہونا چاہئے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ یہاں بیٹھا ہر شخص اپنی ذات میں ایک لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک اچھا انسان ہی ایک اچھا ڈاکٹر، اچھی نرس یا پیرا میڈکس بن سکتے ہیں۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ورکشاپ کے انعقاد پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ و دیگر پارٹرز کو مبارکباد دی۔ تقریب کے آخرمیں شاہد منہاس نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔