سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی 425 ریسکیو بوٹ، 1660 ریسکیور ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں، ترجمان ریسکیو پنجاب
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف آپریشن میں 14800سے زائد افراد کومال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا. ریسکیو1122
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): 24 اگست (اے پی پی):سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف آپریشن میں 14800سے زائد افراد کومال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا.
میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلابی صورتحال میں ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں تاحال ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف آپریشن میں 14800 سے زائد افراد عورتوں ،بچوں اور بوڑھوں کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب 11 مقامات پر ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 40 بوٹس اور 170 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔فلڈ ریلیف آپریشن میں متاثرین تک کھانے کی سپلائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔