کھیل

دوسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 28 مرد اور 28 خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔

کراچی پالستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): دوسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز ہوگیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 28 مرد اور 28 خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں کل 54 میچ کھیلے جائیں گے، اس چیمپئن شپ سے قومی سطح پر اسکواش کے کھیل کو فروغ ملے گا۔
چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور سول و ملٹری افسران، اسپانسرز اور اسکواش کے سینئیر کھلاڑی شریک تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button