مشرق وسطیٰ

تمام رجسٹرڈ ورکرز اور لیبرز کے لیے خوشخبری،پنجاب ورکر ویلفئیر فنڈز کا گرانٹس کے آن لائن پوٹل کا باقاعدہ افتتاح

س پوٹل کے ذریعے تمام رجسٹرڈ ورکرز گھر بیٹھے باآسانی ٹیلنٹ سکالرشپ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کے لیے ناصرف اپلاۓ کر سکتے ہیں بلکہ صرف ایک کلک پر اپنی گرانٹ کا سٹیٹس بھی جان سکتے ہیں

لاہور پاکستان():‌سیکرٹری لیبر فیصل فرید کی ہدایت پر پنجاب ورکر ویلفئیر فنڈز کا گرانٹس کے آن لائن پوٹل کا باقاعدہ افتتاح۔اس پوٹل کے ذریعے تمام رجسٹرڈ ورکرز گھر بیٹھے باآسانی ٹیلنٹ سکالرشپ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کے لیے ناصرف اپلاۓ کر سکتے ہیں بلکہ صرف ایک کلک پر اپنی گرانٹ کا سٹیٹس بھی جان سکتے ہیں۔اس پوٹل کا مقصد گرانٹس کو اپلاۓ کرنے اور اپرول کے طویل اور پیچیدہ طریقہ سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے جس کی وجہ سے ورکرز کو گرانٹس ملنے میں تاخیر ہوتی تھی۔یہ پوٹل تاریخ میں سنگِ میل کی اہمیت رکھتا ہے، اس پوٹل کے ذریعے تمام ورکرز کی گرانٹس گھر بیٹھے اپلاۓ اور اپرو اور ٹرانسفر ہونگی، سی ای او ورکر ویلفیئر بورڈ۔سیکرٹری لیبر نے ورکرز ویلفئیر بورڈ کی اس کاوش کی ستائش کی اور ورکرز کو بروقت گرانٹس کی فراہمی کے لیے خود پوٹل کو مونیٹر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سیکرٹری لیبر نے تمام لیبر انسپیکٹرز کو ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button