
مشرق وسطیٰ
لاہور ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی۔
کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے فصلوں کئ باقیات جلانے پر دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے انہوںنے کہا کہ تمام ڈی سیز کسانوں کو آگاہی دیں خلاف ورزی کیصورت میں مقدمات درج کریں فصلوں کو آگ لگانے سے پیدا دھواں سموگ اور موٹروے پر حادثات کا سبب بنتا ہے اس کی روک تھام کے لئیےسخت اقدامات کئیے جائیں.بغیر این او سی کے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں سوئمنگ پولز کو بند کر دیا جائے۔ ڈی سیز محکمہ انجینیرنگ اور سپورٹس سے سوئمنگ پولز کیلئے این او سی کو لازمی بنائیں لاہور سمیت تمام ڈویژن میں سوئمنگ پولز کو چیک کیا جائے۔رولز کیمطابق اجازت دیں سوئمنگ پولز پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ایس اوپیز کیمطابق بنانے کی اجازت ہے۔