مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد

بزنس کمیونٹی کو ایک ہی چھت تلے پولیس سروسز کی فراہمی جاری ہے۔تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی میں صنعت کار اور تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ بزنس کمیونٹی کو ایک ہی چھت تلے پولیس سروسز کی فراہمی جاری ہے۔تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔لاہور چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر صدر ایل سی سی آئی نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا۔ ایس پی سول لائنز،ڈی ایس پی مزنگ سرکل ودیگر افسران موقع پر موجود تھے۔ سید علی ناصر رضوی نے تاجروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے ایل سی سی آئی میں قائم خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ عملہ کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button