
نگران وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی
امیرالبحر نے پاک بحریہ کے مستقبل کے منصوبوں اور ٹرینگ کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ نگران وزیر دفاع نے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت اور علاقائی بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وایس آف جرمنی): نگران وفاقی وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، تاہم چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ بعدازاں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے وزیر دفاع کا تعارف کرایا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے نگران وزیر دفاع کو علاقائی میری ٹائم چیلنجز اور پاک بحریہ کی دفاعی تیاریوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے مستقبل کے منصوبوں اور ٹرینگ کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ نگران وزیر دفاع نے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت اور علاقائی بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔