مشرق وسطیٰ

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے پنجاب تیانج یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ہوسٹل کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالستار شاکر، ڈاکٹر حبیب الرحمان، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، رجسٹرار یونیورسٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ٹیوٹا ڈاکٹر ذوالفقار، کنسلٹنٹ ایس پی یومسٹر مقصود احمد اور دیگر متعلقہ عملے نے شرکت کی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (PTUT) لاہور میں حال ہی میں تیار کردہ فیکلٹی ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالستار شاکر، ڈاکٹر حبیب الرحمان، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، رجسٹرار یونیورسٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ٹیوٹا ڈاکٹر ذوالفقار، کنسلٹنٹ ایس پی یومسٹر مقصود احمد اور دیگر متعلقہ عملے نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ہاسٹل کی عمارت 2019 میں تعمیر کی گئی تھی، لیکن طویل عرصے تک خالی اور غیر فعال رہی۔ سیکرٹری صنعت و تجارت نے پی ٹی یو ٹی انتظامیہ اور کنسلٹنٹ ایس پی یو مسٹر مقصود کو اس کی تزئین و آرائش اور اسے فعال بنانے کی ہدایات دی تھیں۔ دونوں کی کوششیں کامیاب ہوئیں اور ایک جدید ترین عمارت بالآخر فعال ہو گئی۔ یہ عمارت تیانج یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی فیکلٹی بشمول چائنیز فیکلٹی، وزٹنگ فیکلٹی اور مستقل فیکلٹی کو سہولت فراہم کرے گی، وی سی ڈاکٹر شاکر نے شرکاء کو ہاسٹل کی سہولت کے بارے میں آگاہ کیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ کورٹ یارڈ میں بیڈمنٹن کورٹ کے ساتھ اندرونی کھیلوں کی سہولیات کے لیے ایک کامن روم مختص کیا جائے گا۔ مزید برآں سرسبز اور قدرتی ماحول کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔ تمام شرکاء نے PTUT میں ہاسٹل کی عمارت کی تکمیل کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button