مشرق وسطیٰ

واپڈا والے رکشے پہ جگہ جگہ اعلان کرواتے پھر رہے ہیں کہ اگر کسی نے بجلی کا بل جمع نہ کروایا تو میٹر کاٹ دیں گے۔

اگر یہ احتجاج چند ایک افراد کرتے ہیں تو ان کا علاج بجلی کا میٹر کاٹ دینے سے ہو جائے گا اور اگر اس احتجاج میں پورا ملک کود پڑا ہے تو واپڈا اور حکومت کے لیئے اس کو سنبھالنا انتہائی مشکل ترین کام ہوجائے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌دراصل واپڈا والوں کو بھی علم ہے کہ گورنمنٹ کے لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس، ناجائز اور حرام ہیں۔ لیکن ان کو یہ خطرہ پڑ گیا ہے کہ کہیں واپڈا کے خلاف ملکی لیول پہ بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا احتجاج نہ شروع ہوجائے۔ اگر یہ احتجاج چند ایک افراد کرتے ہیں تو ان کا علاج بجلی کا میٹر کاٹ دینے سے ہو جائے گا اور اگر اس احتجاج میں پورا ملک کود پڑا ہے تو واپڈا اور حکومت کے لیئے اس کو سنبھالنا انتہائی مشکل ترین کام ہوجائے گا۔ پھر عوام احتجاج اس وقت ہی ختم کرئے گی ۔ جب بجلی کے بلوں سے ٹی وی کا بھتہ ، ریڈیو کا بھتہ، ایف پی اے کا بھتہ، ملک پہ قابض افراد کو مفت اور حرام بجلی مہیاء کرنے کا بھتہ اور مختلف ناجائز ٹیکس لینا ختم نہ کردیے جائیں اور تمام یونٹوں کا بجلی کا ایک ہی بل نہ کردیا جائے۔
جب تک مظلوم ظلم سہتے رہتے ہیں تب تک ظالم ظلم کرتے رہتے ہیں اور جب مظلوم کھڑا ہوجائے تو ظالم اپنی اوقات میں آجاتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button