مشرق وسطیٰ

آبادی کنٹرول کرنے کے لئے مردوں کو آگاہی دینے اور ان کی سوچ بدلنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر

پاکستان آبادی کے لحاظ سےدنیا کا پانچواں بڑا ملک جبکہ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 154ویں نمبر پر ہے جو قابل تشویش ہے۔ خاندان چھوٹا رکھنا میاں بیوی دونوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں۔ وزیر بہبود آبادی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ وزیر پرائمری ہیلتھ و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک جبکہ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 189 ممالک کی فہرست میں 154ویں نمبر پر ہے جو قابل تشویش ہے۔ نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی ساڑھے 24 کروڑ سے زیادہ ہے جس میں ہر سال تیزی سےاضافہ ہو رہا ہے۔آبادی کنٹرول کرنے کے لئے مردوں کو آگاہی دینے اور ان کی سوچ بدلنے کی زیادہ ضرورت ہے۔خاندان چھوٹا رکھنا میاں بیوی دونوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں۔ نوجوانوں کو شادی سے پہلے اور فوری بعد فیملی پلاننگ کے بارے میں ضروری معلومات مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے معاشرے میں فیملی پلاننگ ایک حساس موضوع ہے، اس پر بات کرنا اور اس سلسلے میں کام کرنا ایک مشکل ٹاسک ہے۔چھوٹے خاندان کا پیغام عام کرنے کے لئے مرد سوشل موبلائزر کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کے درمیان وقفے کا پیغام موثر طور پر عام کرنے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کیا جائے اور فیملی پلاننگ کی خدمات تک لوگوں کی رسائی آسانی سے ممکن بنائی جائے۔ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، آبادی پر موثر کنٹرول کے لئے فیملی پلاننگ کا پیغام نوجوانوں تک پہنچانا ضروری ہے۔
وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر کی پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے دفتر کا دورہ کیا۔سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر سلمان اعجاز اور فنڈ کے سی ای او طلحہ حسین فیصل نے استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں جنرل مینجر آمنہ اخشید اور محمد قیوم نے اپنے ادارے کے طریقہ کار، ذمہ داریوں اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button