صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے وفدکی ملاقات
نگران صوبائی وزیر صحت اور وفد کے درمیان صحت کے شعبہ میں مزید بہتری کیلئے تبادلہ خیال پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز بہتر کام کرر ہی ہے صحت کے شعبہ میں بہتری تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے وفدنے ملاقات کی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری آپریشنز راجہ منصور احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف بھی موجود تھے۔وفد میں پروفیسر میاں عبدالرشید، پروفیسر اکبر چوہدری، ڈاکٹر رضوان چٹھہ، میجر ریٹائرڈ اسرار، ڈاکٹر عمیر، ڈاکٹر زاہد بشیر، ڈاکٹر عبد القدیر و دیگر شامل تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور وفد کے درمیان صحت کے شعبہ میں مزید بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیاگیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان اگلے بیس سال بعد آبادی کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہوگا۔ ہمیں عوام کو اسی تناسب سے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز بہتر کام کرر ہی ہے۔ صحت کے شعبہ میں بہتری تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے عہدیداران نے کہاکہ صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے محکمہ صحت پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنز کے عہدیداران نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی، وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور سیکرٹری صحت علی جان خان کی کاوشوں کو سراہا۔