مشرق وسطیٰ
لاہور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس کے ایشیا کپ کے میچز کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات
ائیرپورٹ، ہوٹل سے سٹیڈیم اور ارد گرد کےتمام روٹس کی سیف سٹیز کیمروں سے نگرانی جاری 550 سے زائد سیف سٹیز کیمروں سمیت پی آر یو گاڑیوں پر نصب کیمروں سے مانیٹرنگ جاری سیف سٹی سینٹر اور فیلڈ میں ٹیکنیکل ٹیمیں 24/7 فرائض سرانجام دے رہی ہیں، ارسلان زاہد
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس کے ایشیا کپ کے میچز کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کیمروں کے ذریعے ائیر پورٹ سے ہوٹل، سٹیڈیم اور ارد گرد تمام روٹس کی 24 گھنٹے کیمروں سے نگرانی کا عمل جاری ہے۔میچز کی سکیورٹی کیلئے 550 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاری ہے۔سیف سٹی سینٹر اور فیلڈ میں ٹیکنیکل ٹیمیں 24/7 فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ لاہور میں 03 ستمبر، 05 ستمبر اور 06 ستمبر کو میچ کھیلے جائیں گے۔ پی آر یو گاڑیوں پر نصب سیف سٹیز کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ سیف سٹی ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔