مشرق وسطیٰ

ایس ایم تنویر کا بہاولپور انڈسٹریل کا دورہ، ترقیاتی کام رواں سال کے آخر مکمل کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا بہاولپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر کو سی ای او پیڈمک نے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی، صوبائی وزیر بلال افضل،ایوان صنعت و تجارت بہاولپور کے صدر ذوالفقار علی خان، نائب صدر چوہدری جبار، ڈپٹی کمشنر بھاول پور ظہیر انور جپہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی بریفنگ اجلاس میں موجود تھے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے بھاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے آخر تک تمام ترقیاتی کام مکمل کرلئے جائیں. انہوں نے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن سے معاشی مشکلات کم ہوں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا، صوبائی وزیر نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت صنعتکاری کا عمل تیز کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں.
بعد ازاں صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے بہاولپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے سیلاب زدگان کے ریسکیواپریشن اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، صوبائی وزیر نے ہیلتھ ریلیف کیمپ اور خیمہ بستی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے امدادی سرگرمیوں اور انہیں دی گئی سہولیات بارے دریافت کیا، صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں بارے ضروری ہدایات بھی دیں.۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button