پنجاب بھرمیں 1097ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1132زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1097ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 566افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔566معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 575ڈرائیوز،35کم عمرڈرائیور،411مسافراور157پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ274ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت275متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 80حادثات میں 73متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر76حادثات میں 76متاثرین کے سا تھ تیسرے گوجرانوالہ نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1143متاثرین میں 942مرد اور201خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 197افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور601افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ342زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 964موٹرسائیکلز،73آٹو رکشے،107کاریں،27وین،7مسافربسیں،23ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔