
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈی جی عمران قریشی
ڈی جی عمران قریشی کے مطابق مقامی اور انٹرنیشنل ادارے بھی پی ڈی ایم اے کے ساتھ منسلک ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):امریکی کونصلیٹ کے وفد نے پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کیا۔وفد میں امریکی کونصلیٹ جنرل اور دیگر رفقاء شامل تھے۔ وفد نے ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا۔ ڈی جی عمران قریشی نے وفد کو پی ڈی ایم اے کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ میڈیکل کیمپس فوڈ صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں۔ حالیہ سیلاب سے 548 دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔ تمام متاثرہ اضلاع کو فنڈز اور لاجسٹکس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ فنڈز کی فراہمی شفاف اور تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کے ذریعے دی جاتی ہے۔ فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگاکر کسانوں کی مدد ہماری ترجیح ہے۔ امریکی کونصلیٹ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلاء بارے بات چیت کی۔ ڈی جی عمران قریشی نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے پی ڈی ایم اے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے ۔وفد کی جانب سے کہا گیا کہ کوئی بھی ملک قدرتی آفات کا اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا۔پی ڈی ایم اے کی ورکنگ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہترین ماڈل ہے ۔
ڈی جی عمران قریشی کے مطابق مقامی اور انٹرنیشنل ادارے بھی پی ڈی ایم اے کے ساتھ منسلک ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے۔ وفد کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی بارے آگاہ کیا گیا۔ اربن فلڈنگ، سموگ، ہیٹ ویو ،خشک سالی اور دیگر آفات بارے بریفنگ دی گئی۔ امریکی کونصلیٹ نے ٹڈی دل کے حملوں بارے بھی معلومات لیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے امریکی کونصلیٹ کو شیلڈ پیش کی ۔