
کرکٹ کے دلدادہ شہریوں کے لیے خوشخبری/کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا احسن اقدام۔
لاہور میں ایل ڈی اے کے تمام اسپورٹس کمپلیکسز میں بائولنگ مشینیں لگائی جائیں گی۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی آئی سی کی بیوٹیفکیشن و ری ماڈلنگ پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مختلف انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن کے لیے ڈیزائنز کا نمونہ پیش کیا گیا۔کمشنر لاہور نے ڈیزائن پر مزید ورکنگ کے لیے کمیٹی کے حوالے کر دیئے۔اجلاس میں چیف انجینئر اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں ممبر شپ حاصل کرلی ہے۔گلبرگ سپورٹس کمپلیکس بھی اگلے مرحلے میں کھلنے کے لیے تیار ہے۔ کرکٹ کے دلدادہ شہریوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ لاہور میں ایل ڈی اے کے تمام اسپورٹس کمپلیکسز میں بائولنگ مشینیں لگائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں جوہڑ ٹائون ، سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس جبکہ اگلے مرحلے میں تمام 12 سپورٹس کمپلیکسز میں مشینیں و ٹرف لگائی جائے گی۔سپورٹس کمپلیکسز میں جم، سوئمنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال سمیت 20 سے زائد انڈور کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں۔اسلامیہ گرائونڈ سنت نگر، تاجپورہ کا سپورٹس کمپلیکس بھی جلد کھولا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید رشید چوہان، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین،ڈائریکٹر ایڈمن ایم سی ایل کلیم یوسف، ٹیپا، ایم سی ایل، نیسپاک اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔